Daily Mashriq


 ملک کے مختلف شہروں میں  مزید  بارش اور پہاروں پر برفباری کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں  مزید  بارش اور پہاروں پر برفباری کا امکان

ڈیسک:محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کاایک فعال سلسلہ کل سے بلوچستان کےراستےملک میں داخل ہوگا۔بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں جمعےسے لیکر ہفتے  تک کراچی سمیت کئی مقامات پربارش کاامکان  طاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح  اسلام آباداور بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

 جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز بعض مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا،فاٹا اور گللگت بلتستان میں ہفتے سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک سمیت خیبر پختونخوا میں حالیہ ہونے والی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں  شدید برفباری کے بعد سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں