Daily Mashriq


سعودی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا۔

سعودی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا۔

سعودی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا۔

ویب ٹیسک: غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ نجران پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، تاہم سعودی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ سعودی افواج نے  تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے تحویل میں لے کر ان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، او سعودی تنصیبات بھی محفوظ رہیں۔

متعلقہ خبریں