پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا او ر اہم میچ آج رات کھیلا جائےگا۔

ویب ڈیسک: ڈنڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز کا  تیسرا میچ آج رات کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو  سیریز میں دو  صفر کی برتری حاصل ہے اور گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ شکست کی صورت میں سیریز میزبان ٹیم کے نام ہوجائے گی۔گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔میچ سے قبل کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور خامیاں دور کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوبارہ غلطیاں نہ کرنے کا عزم کیا۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں