بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے, جس میں بچوں کو سمجھایا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا چاہئے۔

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے, جس میں بچوں کو سمجھایا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا چاہئے۔

آج کل بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچوں کو سمجھایا گیا ہے  کہ  جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا چاہئے۔


ویب ڈیسک : پاکستان کے شہر قصور میں معصوم  زینب کے ساتھ زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ یہ خبر بھارت  میں بھی سنی گئی۔ چونکہ بھارت میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل جیسے واقعات ہونا معمول کی بات ہے ،ان واقعات کی روک تھام کے لیے بھارتی اداکار عامر خان بہت پہلے اپنی آواز بلند کرچکے ہیں۔2012 میں عامر خان نے بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے حوالے سے’ستیہ میو جیتے‘کے نام سے پروگرام شروع کیا یہ پروگرام منفرد موضوع کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہوا۔اس پروگرام میں  عامر خان  نہ صرف بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات منظر عام لائے بلکہ بچوں کو یہ بھی سمجھایا کہ  درندہ صفت انسانوں سے اپنی حفاظت کس طرح کرنی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد عامر خان کی یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہورہی ہے۔ویڈیو کے آخر میں بچوں کے والدین کو پیغام دیا گیا ہے کہ بچوں کو ہر طرح کے خطرے سے آگاہ کرنے کے باوجود ان کی حفاظت کی ذمہ داری والدین کی ہے لہٰذا اپنے بچوں کے حوالے سے کبھی لاپرواہی نہ برتیں۔

متعلقہ خبریں