Daily Mashriq


آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے

نیوزی لینڈ  میں کل سے شروع  ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا  پہلا میچ  افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

ویب ڈیسک : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا ۔گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہر وہانگری میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان کے مد مقابل ہوگی۔میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے وہانگری میں 3گھنٹے پریکٹس کی۔

متعلقہ خبریں