Daily Mashriq


شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کے لیئے لارجر بینچ تشکیل کر دیا گیا،سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہو گی۔

شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کے لیئے لارجر بینچ تشکیل کر دیا گیا،سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہو گی۔

شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اپیلوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ویب ڈیسک : اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔شاہ زیب قتل کیس سے متعلق دائر اپیل کی سماعت کے لئے بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں، سول سوسائٹی کی اپیلوں کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا  ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی اے کی دفعات نکالیں، انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی اے کا مقدمہ ہے۔

متعلقہ خبریں