Daily Mashriq

23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا،وزیرخزانہ

23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا،وزیرخزانہ

ویب ڈیسک:آئندہ منی بجٹ میں ٹیکس سے متعلق پیچیدگیاں دورکی جائیں گی،وزیرخزانہ اسد عمر

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے ملاقات کےدوران وزیرخزانہ اسدعمر نےکہاہےکہ ایف بی آر کے سیچوریٹری ریگولیٹری آرڈرز کے اجراء کا اختیار ختم کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی، منی بجٹ میں ٹیکس انامیلز کو دور کیا جائے گا۔ٹیکسوں سے متعلق تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی، 21 ویں صدی میں معیشت کا پہیہ نجی شعبہ چلا رہا ہے، کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت آگے بڑھے گی اور روزگار پیدا ہوگا۔

متعلقہ خبریں