Daily Mashriq


شیخ رشیدنےوزیراعظم سےپی اےسی میں شامل کرنےکی درخواست کردی

شیخ رشیدنےوزیراعظم سےپی اےسی میں شامل کرنےکی درخواست کردی

وزیراعظم عمران خان کو خط لکھوں گا کہ مجھے پی اے سی میں شامل کریں،وزیرریلوے شیخ رشید

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی میں مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ ن کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی۔

متعلقہ خبریں