Daily Mashriq

ایران یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے سے متعلق کسی بھی عالمی تعاون کا خیر مقدم کریگا:روحانی

ایران یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے سے متعلق کسی بھی عالمی تعاون کا خیر مقدم کریگا:روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک تہران کے قریب یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے سے متعلق کسی بھی عالمی تعاون کا خیر مقدم کریگا۔حادثے میں طیارے میں سوار تمام 176افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یوکرین کے صدر ولادی میر Zelensky کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ فضائی حادثے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سانحے سے متعلق ایران اور یوکرین کے ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری رہیں گی اور جلد ہی عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں