Daily Mashriq

لیبیا:منحرف فوجی کمانڈ خلیفہ حفتار کی وفادار فوج کا جنگ بندی کا اعلان

لیبیا:منحرف فوجی کمانڈ خلیفہ حفتار کی وفادار فوج کا جنگ بندی کا اعلان

لیبیا میں منحرف فوجی کمانڈ خلیفہ حفتار کی وفادار فوج نے دارلحکومت طرابلس سمیت مغربی علاقے میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

Libyan نیشنل آرمی کے ترجمان احمد مسماری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ Libyan نیشنل آرمی نے مغربی علاقے میں دوسرے فریق کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی صورت میں معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔اس سے قبل جرمنی کی چانسلر انجیلاء مرکل نے کہا کہ لیبیا کے بارے میں امن بات چیت کا انعقاد برلن میں ہوگا اور معاملے کے حل میں مدد دینے کیلئے لیبیا کے متحارب فریقوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

ادھر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ٹیلی فون کیا اور لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کریملین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرولادی میرپیوٹن نے شیخ محمدبن زیدالنہیان کو استبنول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے لیبیا میں فوری جنگ بندی کے حصول اور متحارب فریقوں کے درمیان امن عمل کیلئے سہولت کاری کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں