Daily Mashriq

جنوب ایشیائی کھیلوں کے اگلے مقابلے پاکستان میں منعقد ہونگے:اکبر درانی

جنوب ایشیائی کھیلوں کے اگلے مقابلے پاکستان میں منعقد ہونگے:اکبر درانی

سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ جنوب ایشیائی کھیلوں کے اگلے مقابلے پاکستان میں منعقد ہونگے۔

وہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں انٹربورڈ بوائیز سپورٹس گالا 2020کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے بھرپورانداز میں انعقادکیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں سے مالامال ہے گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں پاکستان کے نوجوان کسی بھی مقابلے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا یہ بات بخوبی جانتی ہے۔

متعلقہ خبریں