Daily Mashriq

فلم ’کہے دل جدھر‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

فلم ’کہے دل جدھر‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’کہے دل جدھر‘کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا فلم میں ٹی وی اداکار جنید خان پہلی بار بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے ۔

فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ چار دوستوں کی کہانی ہے جبکہ فلم میں جنید خان پولیس افسر اور منشا صحافی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

گزشتہ برس اگست میں اداکار جنید خان نے سماء ڈیجٹل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا کی یہ تیسری فلم ہوگی اس سے قبل انہوں نے فلم ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’لال کبوتر ‘میں میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی ۔

وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے ۔

فلم کو مارچ میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں