Daily Mashriq

مشہد،وزیر خارجہ کی امام رضا کے مزار پر حاضری

مشہد،وزیر خارجہ کی امام رضا کے مزار پر حاضری

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران میں ہیں۔مشہد پہنچنے پرگورنر مشہد علی رضا رزم حسینی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔شاہ محمود قریشی نے امام رضا کے مزار پرحاضری دی اور پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ اس مقدس مقام سے اپنے دورے کا آغاز کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔انہوں نے ہرسال مزار پر حاضری دینے والے تیس لاکھ پاکستانی زائرین کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر مشہد کا شکریہ ادا کیا ۔وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یہ دورہ کررہے ہیں۔اس دوران وہ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریںگے ۔شاہ محمود قریشی کل ریاض بھی جائیںگے جہاں وہ سعودی وزیرخارجہ شہزاد فیصل بن فرحان کے ساتھ علاقائی امن وسلامتی کے امور پر غور کریںگے۔

متعلقہ خبریں