Daily Mashriq

ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی، ذرائع ریلوے

ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی، ذرائع ریلوے

 لاہور: ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی، گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر، ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیوراورگارڈ سے حادثے کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرظفر کلورسمیت دیگر افسران جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں، جوحادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔گزشتہ روزولہارریلوے اسٹیشن پراکبرایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں