Daily Mashriq

شعیب اختر بھارتی ٹیم کی وکالت کرنے لگے

شعیب اختر بھارتی ٹیم کی وکالت کرنے لگے

مانچسٹر:  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی وکالت شروع کردی۔

شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بھارت کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اسی طرح شعیب اختر نے دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈائیو لگالیتے تو رن آئوٹ سے بچ سکتے تھے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے رویندرا جڈیجا کو قدرے بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس گیند پر وہ آئوٹ ہوئے وہ چھکے والی تھی مگر تھوڑی اوپر اٹھ گئی جس سے وکٹ گنوانا پڑی۔

متعلقہ خبریں