Daily Mashriq

راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان، اصغر افغان نائب کپتان مقرر

راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان، اصغر افغان نائب کپتان مقرر

افغانستان کرکٹ بورڈ نے نمبر  1 ٹی  20  سپنر راشد خان کو افغان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔ راشد خان ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی  20  تینوں فارمیٹ میں افغان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرینگے۔ اصغر افغان کو نائب کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بالخصوص پاکستان ٹیم کے خلاف میچ میں ناقص کپتانی پر افغانی کپتان گلبدیں نائب کو کپتانی سے ہٹایا گیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ راشد خان اس وقت ٹی  20  فارمیٹ میں پہلے نمبر پر ، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ راشد خان کے لیئے بھی یہ ورلڈکپ اچھا نہیں رہا جہاں انہوں نے 69.33 کی اوسط سے صرف چھ وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ان کا سٹرایئک ریٹ  71.8  رہا۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں راشد خان نے 9 اوورز میں 110 رن دیئے جو کہ ورلڈ کپ میں دوسرے نمبر پر بد ترین باوّلنگ پرفارمنس ہے۔

متعلقہ خبریں