Daily Mashriq

نگران حکومت کاعیدسےقبل عوام کومہنگائی کاپہلاتحفہ!

نگران حکومت کاعیدسےقبل عوام کومہنگائی کاپہلاتحفہ!

ویب دیسک :حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کاایک اوربم گرادیا۔

نگران حکومت کوآئےدوہفتے بھی نہیں ہوئے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   اضافہ کرکےغریب عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال دیا۔

نگران حکومت نے پٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ، پٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی۔

 نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ 

لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے سے نئی قیمت 74 روپے 99 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس سے نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ یہ قیمتیں 12 جون سے 30 جون تک کیلئے بڑھائی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں