آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی دعوت پر کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی دعوت پر کابل پہنچ گئے

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل  پہنچ گئےافغان صدراشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ افغان صدر اشرف غنی کی خصوصی دعوت  پر افغانستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کریں گے  ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)  نے ایک بیان  جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قومی مفاہمت پر مبنی حکومت کا خواہش مند ہے اورافغانستان میں امن کےلئےامریکا اورنیٹو کی کامیابی چاہتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں