اثاثوں کا پوچھنے والے خدا کا خوف کریں،سابق وزیراعظم نواز شریف

اثاثوں کا پوچھنے والے خدا کا خوف کریں،سابق وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:اثاثوں سےمتعلق پوچھ گچھ کرنےوالے خوف کھائیں ہمارےخاندان کا قیام پاکستان سے قبل بڑا کاروبار ہے،نوازشریف 

نیب ریفرنسزکی  سماعت کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تو اپنی صفائی میں سب کچھ لائے ہیں نیب تو اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا،اثاثوں کا پوچھنے والے خدا کا خوف کریں قیام پاکستان سے قبل ہمارے خاندان کا بڑا کاروبارہے۔ نوازشریف نے طنزکرتے ہوئے کہاکہ میری 100 پیشیاں الیکشن کی تیاریاں ہیں سیاستدان پیشیاں بھگت رہے ہیں آئین توڑنے والا میڈل سجا کر بیٹھا ہواہے مشرف نے آئین توڑا،ججوں کوگرفتارکیا،کمال کیا دو بار آئین توڑا ، ایسے بندے کو سونے میں تولنا چائیے پرویز مشرف سیاستدان نہیں،کہاکہ ان حالات  میں الیکشنز کی کیا ساکھ ہوگی سابق وزیراعظم   نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنا دیں یہ سمجھنا بھول جائیں  کہ میں پیشیوں سے جھک جاوں گااگر کوئی سمجھتا ہے مجھے ان ہتھکنڈوں سے جھکا لیں گے ایسا نہیں ہو گا۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈپراپرٹیزریفرنس کیس کی سماعت 14جون جبکہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس  اور فلیگ شپ ریفرنس منگل19 جون  تک ملتوی کردی۔  عدالت نے نواز شریف کومنگل تک خواجہ حارث کو منانے یا نیا وکیل کرنے اوروکیل امجد پرویز 14 کوحتمی دلائل دینے کی ہداہت کردی دوسری جانب 14جون کونواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ بھی مل گیا

متعلقہ خبریں