Daily Mashriq

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایبٹ آباد: خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بونیر، دیرلوئر، دیربالا، سوات، ایبٹ آباد، صوابی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کے مرکز بٹگرام کا پہاڑی سلسلہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔

متعلقہ خبریں