Daily Mashriq

پاکستانی سپورٹرز سے بھارتیوں جیسے رویے کی امید نہیں، سرفراز احمد

پاکستانی سپورٹرز سے بھارتیوں جیسے رویے کی امید نہیں، سرفراز احمد

ٹاؤنٹن: کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ کیخلاف پاکستانی سپورٹرز کی طرف سے بھارتیوں جیسا رویہ اختیار کرنے کی امید نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ورلڈکپ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ بھارتی شائقین نے اسٹیون اسمتھ پر جملے کسے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے معذرت کی۔ کیا اس طرح کی صورتحال پاکستان کے کینگروز کیخلاف میچ میں بھی سامنے آسکتی ہے۔

کپتان نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ پاکستانی سپورٹرز ایسا کوئی کام کریں گے، ہمارے شائقین کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں