Daily Mashriq

چینی شہری سے شادی کرنیوالی پشاور کی خاتون نے طلاق لے لی

چینی شہری سے شادی کرنیوالی پشاور کی خاتون نے طلاق لے لی

پشاور(سپیشل رپورٹر)چینی شہری کیساتھ شادی کرنے والی پشاور کی خاتون نے طلاق لے لی، چینی باشندوں سے شادی کرنے والی خواتین کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون اسلام آباد میں چینی شوہر کیساتھ رہائش پذیرہیں جبکہ چینی باشندے لی موالن سے شادی کرنے والی خاتون مسماة(ر پ)نے اپنے خاوند سے باقاعدہ طور پر طلاق لی ہے تھانہ تہکال میں پولیس کی موجودگی میں دونوںکو بلایا گیا تھا اور پولیس کی موجودگی میں دونوںکو طلاق ہو گئی ہے، شادی کے بعد چینی باشندے کی جانب سے خاتون پر تشدد بھی کیا گیاتھا بعض معاملات پر میاں بیوی میں حالات خراب ہو ئے تھے اب تک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین نے سب سے زیادہ چینی باشندوں کیساتھ شادیاں کی ہیں جبکہ چینی باشندوں کیساتھ شادیاں کرنے والی پاکستانی خواتین کی تفصیل حکومتی اداروں نے اکٹھی کر لی ہے ۔

متعلقہ خبریں