Daily Mashriq


وزیراعظم کی حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید پر کھل کر جواب دیں تاکہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔

  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان نے شرکت کی ، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور مالی بجٹ پر بات چیت جب کہ اپوزیشن کے احتجاج اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجمان کو بجٹ سے متعلق حکومتی بیانیہ کو قومی میڈیا میں مؤثر انداز میں پیش  کرنے کی ہدایت کی ہے اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے مناسب اقدامات کر لیے ہیں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ترجمان اپوزیشن کی تنقید پر کھل کر جواب دیں تاکہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔

متعلقہ خبریں