Daily Mashriq

فلمی سین کی نقل کرتے ہوئے نرس کے ہاتھوں بوائے فرینڈ کا قتل

فلمی سین کی نقل کرتے ہوئے نرس کے ہاتھوں بوائے فرینڈ کا قتل

میسوری: امریکا میں فلمی سین کی نقل کرنے کے دوران کھیل ہی کھیل میں نشے میں دھت نرس نے اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں 37 سالہ نرس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں 36 سالہ ڈیوڈ ڈالٹن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

نرس کلیشہ پیٹرسن نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم دیکھ رہی تھی اور دونوں نشے میں تھے، اسی دوران ڈیوڈ نے ایک فلمی سین کی نقل کرنے کا اصرار کیا اور سین کی اداکاری کے دوران گولی چل گئی۔ملزمہ نے ریسکیو ٹیم کو فون کیا تاہم امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی ڈیوڈ ڈالٹن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے، پولیس نے ملزمہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل کے الزام کی دفعات کے تحت حراست میں لے لیا، ملزمہ کے کمرے سے شراب کی بوتل، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں