Daily Mashriq

بلال عباس کی ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘

بلال عباس کی ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘

پاکستانی ہدایت کارہ مہرین جبار کئی بہترین ڈرامے اور فلمیں بنانے کے بعد اب ویب سیریز بنانے جارہی ہیں۔

ان کی پہلی ویب سیریز کا نام ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ رکھا گیا ہے جس پر پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ویسے تو اس ویب سیریز کی مکمل کاسٹ اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے البتہ اداکار بلال عباس خان نے اس کے حوالے سے چند باتیں شیئر کیں۔بلال عباس کا کہنا تھا کہ اس کی کہانی عمیرا احمد نے تحریر کی جبکہ مہرین جبار اس کی ہدایات دے رہی ہیں۔

اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا البتہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں‘۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس ویب سیریز میں کام کرنے میں بےحد مزاح آرہا ہے۔

بلال عباس نے ویب سیریز کی کہانی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس کی لانچ ہونے کی تاریخ بتانے سے بھی گریز کیا۔

اس ویب سیریز میں بلال عباس کے ساتھ مدیحہ امام، محمد احمد، بیو ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم اور کرن حق کام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں