Daily Mashriq

ہم بھی حساب دینگے اور آپ کو بھی حساب دینا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

ہم بھی حساب دینگے اور آپ کو بھی حساب دینا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی خدمت کا کام کررہے ہیں، ہم 5 سال بعد عوام کو حساب دیں گے۔

چیچہ وطنی  میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا مخالفین کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں الزامات لگانے والے پاکستانی کلچر سے آشنا نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ حساب دو ہم بھی حساب دینگےاور آپ کو بھی حساب دینا ہوگا۔ وزیراعظم ننواز شریف ے خیبرپختونخوا کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا  اورکہا کہ پختونخوا میں نیا پاکستان بن رہا ہے نیا پاکستان کا حشر خیبرپختونخوا میں جاکر دیکھیں، انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ تمہیں اللہ نے صوبہ تم نے  صوبے کے عوام کیلئے کیا کیا ؟

وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب اور ملک کے دوسرے حصوں میں ترقی ہورہی ہیں، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے، 2018 میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی،اگلے چند سال میں پاکستان ترقی کے عروج پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں