Daily Mashriq

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:آل راونڈرمحمد نواز کو عارضی طور پر معطل کر دیاگیا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:آل راونڈرمحمد نواز کو عارضی طور پر معطل کر دیاگیا

ویب ڈیسک : پر بکیز کی طرف سے رابطے پر خاموشی رہنےکے الزام میں آل راونڈر محمد نواز کو عارضی معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل راونڈر محمد نواز کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے سماعت ہوئی جس میں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر عارضی معطل کر دیا ۔آل راونڈر محمد نواز کو دورہ آسٹریلیا  میں بکیز کی طرف سے رابطے پر خاموشی اختیار کرنے اورخفیہ کال کی دیر سے اطلاع دینے  کے الزام میں عارضی طور پر معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈر محمد نواز کو بھی چارج شیٹ جاری کیے جانے کا امکان  ہے ۔

آل راونڈڑ  محمد نواز  نے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ، 9ون ڈے اور 5ٹی 20انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں