Daily Mashriq


کوئٹہ مستونگ :ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں خودکش حملہ

کوئٹہ مستونگ :ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں خودکش حملہ

ویب ڈیسک:کوئٹہمستونگ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئررہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ ڈائریکٹر سٹاف سینیٹ افتخار مغل سمیت 25 افراد جاں بحق اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 37 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ عین اسی وقت ہوا جب عبدالغفور حیدری مدرسے کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے جس کے نتیجے میں مولانا عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے اور 25افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔دھماکے کے بعد مستونگ میں تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت تما سیاسی رہنماوں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں