مسلم لیگ ن کے رہنما کی چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

مسلم لیگ ن کے رہنما کی چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز اعوان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ہوتے ہوئے نیب شفاف کام نہیں کرسکتا، نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزام میں پریس ریلیز جاری کرنے پر چیئرمین نیب معافی مانگیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے، 8 مئی کو نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ نواز شریف نے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کیے جس کی تحقیقات کی جائیں گی، نیب کو کسی کے خلاف زیر التواء معاملے کا اعلامیہ جاری نہیں کرنا چاہئے تھا، جبکہ 21 ستمبر 2016ء کو اسٹیٹ بینک بھی اس خبر کی تردید کرچکا تھا، اس خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، نیب اعلامیہ اور بعدازاں پیش آنے والے واقعات نواز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی منفی سوچ کی عکاس ہیں لہذا عدالت چیئرمین نیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں