Daily Mashriq

نوجوان کو کچلنے والے سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا لے جانے کی کوشش ناکام

نوجوان کو کچلنے والے سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا لے جانے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا لے جانے کی کوشش ناکام۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا، جہاں ایف آئی اے حکام نے کرنل جوزف کو امریکہ جانے کی اجازت نہ دی۔ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لے جانے والے طیارے کو ناکام لوٹنا پڑا۔

امریکی سی ون تھرٹی 12 بجے اسلام آباد پہنچا اور 4 گھنٹے انتظار کے بعد بگرام ایئربیس افغانستان کی طرف روانہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ کرنل جوزف پاکستانی شہری کی ہلاکت میں ملوث ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہری کی موٹر سائیکل کو اپنی گاڑی سے ٹکر  ماری تھی جس کی وجہ سے نوجوان موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں