Daily Mashriq

حکومت دہشت گردوں کے ایجنڈے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی، وزیراعظم

حکومت دہشت گردوں کے ایجنڈے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کریں گی اور حکومت شر پسند عناصر ایجنڈے کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

گوادر میں ایک ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے انسانی جانوں کے بڑے نقصان کو ناکام بنانے میں سیکورٹی گارڈ کے ابتدائی ردعمل اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصا بلوچستان میں اسطرح کے حملے ہمارے اقتصادی منصوبوں اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گوادر میں دہشت گردی کے حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کو شکست دینے کےلئے متحد ہے۔

 ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں