Daily Mashriq

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

امریکہ نے فضائی دفاع کے میزائل سسٹم ’پیٹریاٹ‘ کو اپنے جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس آرلنگٹن کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا ۔

یو ایس ایس آرلنگٹن خلیجِ فارس میں پہلے سے تعینات یو ایس ایس ابراہم لنکن سے جا ملے گاجبکہ بمبار B-52 طیارے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈے پر اُتر گئے ہیں ۔ دوسری جانب ایران نے امریکی جنگی جنون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتیاں نفسیاتی جنگی حربہ ہیں جن کا مقصد ان کے ملک کو دھمکانا ہے۔

متعلقہ خبریں