Daily Mashriq

اقوام متحدہ مشن کا حوثی باغیوں کے حدیدہ سے انخلاء کی پیشکش کا خیرمقدم

اقوام متحدہ مشن کا حوثی باغیوں کے حدیدہ سے انخلاء کی پیشکش کا خیرمقدم

یمن کے تنازعہ کیلئے اقوام متحدہ کے نگران امور کے سربراہ ''مائیکل لولیس گارڈ'' نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ سے حوثی باغیوں کے انخلاء کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حدیدہ سے حوثی باغیوں کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کا مشن اس یکطرفہ انخلاء کی نگرانی کریگا جو منگل کو مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ملک میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے تمام فریقوں سے تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں