Daily Mashriq


افغانستان:پکتیکا، غزنی اور ہرات صوبوں میں افغان فضائیہ کے حملے

افغانستان:پکتیکا، غزنی اور ہرات صوبوں میں افغان فضائیہ کے حملے

افغانستان کے صوبوں پکتیکا، غزنی اور ہرات میں افغان فضائیہ کے حملوں میں چوبیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان فوج کے بیان کے مطابق طالبان کو سب سے زیادہ جانی نقصان پکتیکا صوبے میں اٹھانا پڑا جہاں افغان فضائیہ کے طیاروں نے "زُرمت" اور "برمل" ضلعوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ غزنی اور ہرات صوبوں میں دو دو طالبان مارے گئے۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے خاتون صحافی اور افغان پارلیمنٹ کی مشیر مینہ مینگل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق مینہ مینگل کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاجب وہ اپنے کام پر جا رہی تھیں۔ مینہ مینگل آ

متعلقہ خبریں