Daily Mashriq


افغانستان ، امریکی فوج کے بگرام ایئربیس پر حملہ، 3 افراد ہلاک،14 زخمی ،

افغانستان ، امریکی فوج کے بگرام ایئربیس پر حملہ، 3 افراد ہلاک،14 زخمی ،

ڈیسک:افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میںکم از کم 3افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سے ملحقہ ضلع بگرام کے سربراہ عبدالشکورقدوسی نے تصدیق کی ہے کہ ایئر بیس میں انتہائی شدید دھماکا ہوا ہے تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے میں 3  افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد اتحادی افواج اور میڈیکل ٹیم وہاں اپنی کارروائیاں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں