پنجا ب بھلے ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے پاکستان نہیں ٹوٹنا چا ہئے، جاوید ہاشمی

پنجا ب بھلے ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے پاکستان نہیں ٹوٹنا چا ہئے، جاوید ہاشمی

باغی کے نام سے مشہور سابق وفاقی وزیر اورسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور کو الگ صوبہ بنا دیں۔

اختیارات کو تقسیم کیا جائے پنجاب کے سو ٹکڑے ہونا کوئی مسئلہ نہیں اصل مقصد پاکستان کی حفاظت ہونا چاہئے۔

سیاسی اور عسکری فیصلے صرف لاہور ہی میں نہیں ہونے چاہئیں۔

ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا

کہ  بنیادی طور پر مسلم لیگی ہوں جب جانا چاہوں گا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا ۔

انہوں نے کہا امریکا میں اکثریت کا ووٹ ، طاقت کا نہیں تباہی کا ووٹ بن جائے گا،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ تو پہلے کبھی امریکہ میں کسی خاتون کو صدر بنایا گیا اور نا ہی آگے بنایا جائے گا،

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کر پائیںگے،

ریگن نے جو نیو ورلڈ آرڈر دیا تھایہ اسی  نتیجہ ہے،

وہ اپنی سرزمین پر اقلیتوں کو نہیں دیکھنا چاہتےتھے  جب کہ امریکا اقلیتوں کی قوم ہے ۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ گوربا چوف نے تو ملک کو طریقے سے تقسیم کیا تھا،

ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی بدتر ثابت ہوں گے  اور امریکا 4 سالوں سے 15 سال کے درمیان

امریکہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر جزیروں  کی شکل اختیار کر لے گا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ

ایران ، عراق ، لیبیا اور اب حوثی باغیوں کے ہاتھوں سعودی عرب کی افواج تباہی کے دھانے پر ہے،

مودی کی پالیسی بھارت کو تباہ کر دے گی۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین نے اس خطے میں حالات بدلے

اور امریکا بھی اب اس سے مانگنے والا ہے جلد برطانیہ سے اسکارٹ لینڈ یارڈ بھی الگ ہو گا ۔

پاکستان