Daily Mashriq


سپریم کورٹ:وزیراعظم کو بھی ذلفی بخاری دہری شہریت کیس میں نوٹس جاری

سپریم کورٹ:وزیراعظم کو بھی ذلفی بخاری دہری شہریت کیس میں نوٹس جاری

ویب ڈیسک:ذلفی بخاری کی دہری شہریت کیس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو سپریم کورٹ کیجانب سے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری اور معاون خصوصی ہیں، اس طرح تو جہانگیر ترین کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری دہری شہریت کے ساتھ سرکاری عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں اور مشیر کا عہدہ اس لیے ہے کہ جو منتخب ہونے کے اہل نہیں اسے لگایا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معاون خصوصی کے لیے دہری شہریت کی قدغن ہے۔

 عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے درخواست میں بنائے گئے دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں