Daily Mashriq


سینٹ:ای سی ایل میں ترمیم سے متعلق بل پر حکومت کیجانب سے اعتراض

سینٹ:ای سی ایل میں ترمیم سے متعلق بل پر حکومت کیجانب سے اعتراض

ویب ڈیسک: سینٹ میں اپوزیشن کیجانب سے بل پیش کیے گئے جن میں ای سی ایل میں ترمیم سے متعلق بل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسترد کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ای سی ایل میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق وفاقی حکومت کسی فرد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات بیان کرے گی اور جن افراد کا نام ای سی ایل میں شامل ہورہا ہے انہیں 24 گھنٹے کے اندر آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف نظرثانی کی اپیل حکومت کو بھیجی جائے گی جس پر وفاق کو 15 روز کے اندر فیصلہ دینا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ متروک ہوجائے گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ترمیمی بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا موجودہ طریقہ کار درست ہے، 15 روز میں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا مناسب نہیں،شہریار آفریدی نے کہا کہ جلد بازی میں غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں