Daily Mashriq


ای سی سی اجلاس:پی آئی اے کیلئے بیل آوٹ پیکج منظور

ای سی سی اجلاس:پی آئی اے کیلئے بیل آوٹ پیکج منظور

ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کیلئے 17ارب 20کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکج منظور کر لیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خسارے کے سیلاب میں ڈوبتی قومی ایئر لائن کو سہارا دینے کیلئے 17ارب 20کروڑ روپے کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

موسم سرما کیلئے گیس مینجمنٹ پلان کی منظوری موخر کر دی گئی، سردیوں میں بحران سے نمٹنے کیلئے گیس کمپنیوں کو  22 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ سوئی سدرن کو 1کروڑ مکعب فٹ، جبکہ سوئی نادرن کو 1 کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ اضافی گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں