Daily Mashriq

اے این پی کے افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی پارٹی رکنیت معطل

ویب ڈیسک:عوامی نیشنل پارٹی نے سینئر رہنماؤں بشریٰ گوہر اور افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عومی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی رکنیت معطل کر دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے دونوں رہنماؤں کی معطلی کے حوالے سے اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بار ہا تاکید کی گئی تھی اور 7 روز قبل انہیں شوکازنوٹسز جاری کئے گئے جس پروہ پارٹی کو مطمئن نہیں کر سکے، جس کے بعد پارٹی سربراہ نے دونوں رہنماؤں کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

متعلقہ خبریں