Daily Mashriq

جشن عید میلادالنبیۖ مذہبی جوش و جذبہ سے منایاگیا

جشن عید میلادالنبیۖ مذہبی جوش و جذبہ سے منایاگیا

پشاور(سٹی رپورٹر) جشن عیدمیلاد النبیۖ پشاور سمیت صوبہ بھر میںمذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس موقع پر نعت خوانی کی روح پرور محافل منعقد ہوئیںاور آپ ۖ پر درود و سلام بھیجا گیا،پشاورمیں مختلف مقامات پر جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے اجتماعات ہوئے ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کا عظیم الشان روحانی جلوس نماز عشاء کے بعد آغا سید ظاہر علی شاہ صدر ادارہ تبلیغ الاسلام کی قیادت میں نکلا۔ جلوس میلاد چوک سے شروع ہوا اورگھنٹہ گھر بازار، پل پختہ ریتی بازار، سبزی منڈی ، بازار پھوڑ گراں ، بازار مسگراں اوربازار قصہ خوانی سے ہوتا ہوا جامع مسجد پیپل والی بازار قصہ خوانی میں درود وسلام اور اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ بارہ ربیع الاول کے خصوصی دن کے حوالے سے میلاد کے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کے راستے میں شرکاء کیلئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جلوس کی گزرگاہ میں کشمیری چائے، چاول کے پارسل بھی تقسیم کئے جاتے رہے،قصہ خوانی میں ایک استقبالیہ پر چکن سوپ کا خصوصی دور چلتا رہا جہاں شہریوں نے سرد رات میں سوپ کا بھرپور مزا لیا، جلوس کے شرکاء اور قصہ خوانی بازار کا دورہ کرنے والے شہریوں کیلئے گرم چکن سوپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر شہریوں کا کافی رش رہا اس گرما گرم سوپ کا بڑے پیمانے پر اہتمام خصوصی طور پر بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے گذشتہ کئی سال سے کررہے ہیں گرم سوپ کی 12 دیگیں پکائی جاتی ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں مقامی شہری، بچے اور خواتین سوپ پیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی اس سے نبی پاک سے محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے اندرون شہر ہشتنگری ، چوک شادی پیر ، کریم پورہ ، سبزی منڈی ، موچی لڑہ ، محلہ خداداد اور قصہ خوانی بازاراوردیگربازاروںاورگلی کوچوںکو برقی قمقموں کے ساتھ سجایاگیا تھاجس میں میلادکمیٹی پشاور اور شہریوںنے بھرپور حصہ لیا نعت خوانی کیلئے مختلف بازاروں میں سٹیج بھی سجائے گئے اداراہ تبلیغ الاسلام کے سرپرست اعلیٰ سیدظاہرعلی شاہ کی صدارت میں عیدمیلادالنبیۖ کابڑاجلوس برآمدہواتو ہر سال کی طرح اس سال بھی سینکڑوںکی تعدادمیں شہریوںنے شرکت کی اسی طرح وڈپگہ ،بڈھ بیر،ارمڑ،ہزارخوانی اوردیگرعلاقوںمیں بھی جلوس نکالے گئے اورگھروں،حجروںاورمحلوںمیں محافل کاخصوصی انتظامات کیے گئے ادھرپشاورپولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروںنے عیدمیلادالنبیۖ کے تمام جلوسوںکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی اورشہرکے داخلی وخارجی راستوںپراضافی پولیس نفری تعینات رہی اورہر آنے جانے والوںکی جامہ تلاشی کے بعدانہیں شہرمیں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ اندرون شہرکے تمام چھوٹے بڑے بازاروںمیں بھی پولیس ہائی الرٹ رہی اورپولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران وقتاً فو قتا ًبازاروںکادورہ کرتے اورسیکیورٹی کاجائزہ لیتے رہیں ، اس دوران سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی کی گئی گھنٹہ گھرچوک میں اہلسنت الجماعت پشاورکے زیراہتمام سیرت کانفرنس کااہتمام کیاگیا۔جلوس سے قبل اندرون شہر پشاور میں مقامی نعت خوانوں نے آپ کے حضور گلہائے عقیدت اور درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا آخر میںپاکستان کے استحکام ،ترقی وخوشحالی اور ملک میںامن وامان کیلئے بھی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں