Daily Mashriq

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس سنے گا۔ عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں