Daily Mashriq

ترک صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان اور ترکی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 23 اکتوبر کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز ترک صدر سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ ترک صدر رواں ماہ کے اواخر میں پاکستان آئیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان نے ترک صدر کو فون کیا اور حالیہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔آگاہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’بحیثیت ایک ایسے ملک کہ جس نے دہشت گردی کے سبب 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھایا اور دہائیوں سے 30 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کا بوجھ سہہ رہا ہے، پاکستان ترکی کو درپیش چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتا ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف اپنے 40 افراد کا نقصان برداشت کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ شام کی صورتحال کے پر ترکی کی امن حل اور سلامتی و علاقائی استحکام کی کوششیں کامیاب ہوں۔

دورہ پاکستان کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردوان کے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے دورے کے موقع پر گرم جوشی سے ان کا استقبال کرنے کے لیے منتظر ہیں‘۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی، ترک اور ملائیشیئن رہنماؤں نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی طرز پرانگریزی زبان میں ایک بین الاقوامی چینل کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں