Daily Mashriq

سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے، امریکی گلوکارہ ریحانہ

سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے، امریکی گلوکارہ ریحانہ

لاس انجلس: امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔

گلوکارہ ریحانہ نے ایک مشہور فیشن جریدے کو انٹرویو میں سیاہ فام کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ بیان پر مزید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تباہ کن عمل ہے، لوگ قانونی طور پر خریدے گئے جنگی ہتھیاروں سے ہلاک ہورہے ہیں، یہ معمول کی عام بات نہیں اور نہ ہی اسے عام بات تصور کیا جانا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے جلد کی رنگت کی بنیاد پرتفریق کی ہے جو کہ لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

ریحانہ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک نسل پرستانہ عمل ہے اسی ہتھیار کے ساتھ کسی عرب شخص کو اسی وال مارٹ میں کھڑا کردیں  اس پر ٹرمپ بیٹھے نہیں رہیں گے اور اسے عام حالات کی طرح دماغی خلل سے تعبیر نہیں کریں گے، دراصل امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتداء میں سفید فام کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی لوگوں کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقع کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا تھا جس پر گلوکارہ نے اپنی ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقع کو دہشت گردی قرار دینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں