سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پیرول پر رہا

12 ستمبر 2018 (09:41)

ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے باعث نوازشریف،مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پررہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے جاتی امراء پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ منگل کی صبح  طبیعت  خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا، ان کی عمر 68 سال تھی۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعدشریف خاندان کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اورمحمد صفدر کو پیرول پر 5 دن کے لیے رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں قید  نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کردیا ہے تاہم صوبائی کابینہ کی اجازت سے اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے جب کہ سفر کا دورانیہ اس مدت میں شامل نہیں ہوگا۔

 نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو سخت حفاظتی انتظامات میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔صدر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کے لیے آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں