پشاور:محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144نافذ

12 ستمبر 2018 (10:23)

ویب ڈیسک:محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپشاور سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔

خیبرپختونخوا پولیس نے تمام حساس اضلاع میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔محرم الحرام کے دوران پشاورشہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں، کوہاٹ ، بنوں، مردان، ہنگو اور پارا چنار میں بھی سییکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی سمیت دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے وال چاکنگ ،5سے زائد افراد کے اجتماع، لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور  سڑک کنارے تعمیراتی سامان رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں