Daily Mashriq


بیگم کلثوم نواز کی میت لانے شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ

بیگم کلثوم نواز کی میت لانے شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ

ویب ڈیسک:: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت لانے کیلئے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے، تینوں کو خصوصی طیارے سے لاہور جاتی امرا پہنچایا گیا جبکہ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے اور انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں