کوہاٹ:کوئلے کی کان میں دھماکہ 9مزدور جاں بحق،دو زخمی

12 ستمبر 2018 (11:16)

ویب ڈیسک: کوہاٹ (درہ آدم خیل )کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 9 مزدور جانبحق اور 2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال خیل میں کوئلے کی کان میں ملبے تلے دب کر 9افراد جاں بحق ہوگئےحادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس میں ملبے تلے دب کر 9مزدور جان سے ہاتح دھو بیٹھےذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق شانگلہ اور سوات سے ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں