چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے ڈیم کی تعمیر کیلئے ٹائم فریم طلب کر لیا

12 ستمبر 2018 (13:01)

ویب ڈیسک:مقدمات سیاسی نہیں بنیادی حقوق کے ہیں، عدالتوں کو بدنام کرنے والوں کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار۔

 ڈوڈوچہ ڈیم تعمیر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو کہیں اور جاکر کریں، ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں، یہ سیاسی نہیں بنیادی حقوق کے مقدمات ہیں, جو عدالت کو بدنام کریں گے انھیں ایسے نہیں جانے دیں گے، ڈیم کی مخالفت کرنے کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

سیکرٹری آبپاشی نے عدالت کو بتایا کہ ڈیم محکمہ زراعت کو تعمیر کرنا ہے، بحریہ ٹاوٴن ہماری مالی معاونت کرے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بحریہ ٹاوٴن حکومت پنجاب کا فنانسر نہیں ہے، اصل ایشو ڈیم پر کمیشن کا ہے ، نجی کمپنی نے ڈیم بنایا تو کمیشن نہیں ملے گا، ہر کام پر کمیشن نہیں ہونا چاہیے، ذرا سوچیے کہ یہ ڈیم صوبے کے عوام کے لیے کتنا ضروری ہے۔

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹائم فریم دے کہ کب تک ڈیم بنالیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں کہ ڈوڈوچہ ڈیم کب تک بن جائے گا۔ 

عدالت نے حکومت پنجاب کو پروپوزل میں ڈیم کی تعمیر اور تکمیل کا ٹائم فریم فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں