Daily Mashriq


بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جاتی امرا تعزیت کیلئے آمد

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جاتی امرا تعزیت کیلئے آمد

ویب ڈیسک: بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا جاتی امرا  آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

گزشتہ روز لندن میں  بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے میں گزشتہ رات لاہور پہنچے اور اب اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں موجود ہیں۔

نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔

اس موقع پر جاتی امراء کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کیلئے جاتی امرامیں وقفے وقفے سے سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں